Newcomers FREE WelcomePack-Urdu
welcomepack-30brands-urdu

استقبالی گفٹ معانقہ یا مصافحہ کو دوگنا کردیتا ہے جس سے دیرپا دوستی شروع ہوتی ہے۔ آپ کناڈا میں مشہور برانڈ کی جانب سے بہت سارے مفت گفٹ اور آفر پائیں گے، جوکہ ویلکم پیک باکس میں رکھے ہوئے ہیں۔ یہ کمپنی چاہتی ہیں کہ آپ ان کے مصنوعات اور گفٹ کو آزمائیں۔

جب آٌپ ویلکم پیک فیملی کے ممبر ہوجاتے ہیں تو بہت کچھ حاصل کریں – پورے سال خصوصی آفر اور انعامات۔ اور یہ تمام مفت!

مزید پڑھیں

نئے دائمی رہائش پذیر۔

اخیر میں! آپ یہاں اپنے نئے گھریلو ملک، کناڈا میں ہیں۔ مہمات، اکتشافات، اور دوستی سے بھری نئی زندگی میں استقبال ہے۔

آپ کو اس خوبصورت کثیرثقافتی ملک میں دنیا کا ہر ایک ملک کا عکس نظر آئیگا۔ اور ابھی، آپ دیگر اہم استقبال کے منتظر ہوسکتے ہیں– ویلکم پیک کی جانب سے یادگار استقبال

کون گفٹ پسند نہیں کرتا ہے؟

اگر آپ کینیڈہ میں دائمی رہائشی (پی آر کارڈ حامل) کی حیثیت سے، جنوری 1، 2014 کو یا اس کے بعد داخل ہوئے ہیں اور آپ کی عمر 18 سال یا زیادہ ہے، تو آپ مفت ویلکم پیک لینے کے اہل ہیں۔



آن لائن پری رجسٹریشن کے اوپر ‘رجسٹر’ بٹن پر یا اپنے قریب ترین ڈسٹریبیوشن سنٹر کی جگہ معلوم کرنے کے لیے ‘لوکیٹر’ بٹن پر کلک کریں۔

welcomepack-benefits-urdu

ویلکم پیک کینیڈہ کا لینڈمارک سالانہ پروگرام –

ویلکم پیک مشہوربینکنگ، ٹیلی کمیونیکیشن، آٹوموبائل، ریسٹوران، ریئل اسٹیٹ، کنزیومر پروڈکٹ، میڈیا اور انٹرٹینمنٹ جیسے زمروں کو ایک ساتھ جمع کرتا ہے – تاکہ کناڈا میں نئے آنے والوں کو خصوصی اور قابل یادگار استقبال فراہم کرے۔

نئے آنے والوں کے لیے فوائد کی دنیا ویلکم پیک

ویلکم پیک ویب سائٹ:

welcomepack-website

سفر کے دوران معلومات درکا ہے؟

ویلکم پیک ویب سائٹ، کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ڈسک ٹاپ، ٹیبلیٹ یا اسمارٹ فون پر دیکھا جاسکے – آپ کو بسنے کے لیے درکار تمام معلومات موجود ہے- بینکنگ اور فائنانس، ریئل اسٹیٹ، ڈرائیونگ، نوکری، سیکھنے، تفریح اور ڈائننگ کے متعلق مفید معلومات اور مشورے – اس ویب سائٹ پر آسانی سے تلاش کیے جاسکتے ہیں۔

یہاں، آپ مشہور برانڈ سے متعارف ہوسکتے ہیں جو کناڈا میں آپ کا استقبال کرتے ہیں اور صرف ممبران کے لیے اپنے خصوصی سیکشن میں لاگ ان کرکے آپ خصوصی آفر موصول کرنا جاری رکھ سکتے ہیں اور پورے سال انعامات جیت سکتے ہیں۔

ویلکم پیک گفٹ باکس:

WelcomePack-Gift-Box-1

یہ گفٹ پیک استقبال کرنے والے برانڈ کی جانب سے روزمرہ کے استعمال والے مصنوعات اور تحائف سے بھرا ہوا ہے۔

ویلکم پیک گفٹ پیک کو بطور نشانی ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ کناڈا میں بسنے کے حوصلہ اور تعجب کو ریکارڈ کرنے میں معاون ہو۔

متعارف مقامات جیسے ٹوروٹو سکای لاین، مشہور سی این ٹاور، پرشکوہ نیاگرہ فالز خاندانوں کے لیے یادگار ہیں جسے دیکھنا چاہیے۔ ہاکی، اسکائنگ، اور آئس-اسکیٹنگ جیسے کھیل نئے آنے والے کی کرنے کی فہرست پر سرگرمیوں کو فعال کردیتے ہیں۔ آپ کے لیے ان مقامات کی نشاندہی پوری غور و فکر کے ساتھ کی گئی ہے تاکہ آپ ان تمام پہلؤوں میں اپنے خاندان کی پہلی دفعہ آنے اور بہت کچھ جیسے اسکول میں آپ کے بچے کا پہلا دن، آپ کا پہلا گھر، اور آپ کی پہلی کار کو ریکارڈ کرتے ہوئے تاریخ اور تبصرے لکھیں۔

ویلکم پیک میگزین:

WelcomePack-2015a-Magazine-EN

ویلکم پیک گفٹ باکس کے اندر ایک رنگین اور معلومات سے بھرا ہوا ویلکم پیک میگزین ہے جو نئے آنے والوں کے لیے دوستانہ رہنمائی فراہم کرتا ہے – رہنمائیوں اور مشوروں سے بھرا ہوا جو بسنے میں بہتر فیصلے لینے میں مدد کرتا ہے۔

جاننا چاہتے ہیں کہ آگے بڑھتے ہوئے سک طرح بچت کریں، تہواروں سے کس طرح لطف اندوز ہوں، بچے اپنے نئے گھر میں کن چیزوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ، کہاں مالیاتی اور نوکری کے مشورے تلاش کریں۔ آپ اس میگزین کے کور کے اندر ان تمام اور بہت کچھ تلاش کرسکتے ہیں۔

میگزین کے پچھلے حصے میں قابل قدر کوپن ہیں –

قدر اور بچت میں $1,000 سے زیادہ – جو آپ کی رقم کی بچت کرکے آپ کی لطف اندوزی میں اضافہ کریگا۔

اس پرکشش پروگرام کے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے براہ کرم ممبرا والا اپنا صفحہ اور پندرہ روزہ ای میل چیک کیرں۔

اگر آپ کینیڈہ میں دائمی رہائشی (پی آر کارڈ حامل) کی حیثیت سے، جنوری 1، 2014 کو یا اس کے بعد داخل ہوئے ہیں اور آپ کی عمر 18 سال یا زیادہ ہے، تو آپ مفت ویلکم پیک لینے کے اہل ہیں۔

فی الحال ویلکم پیک کو صرف اونٹاریو میں تقسیم کیا جارہا ہے۔

اپنی اہلیت کی توثیق کرنے اور رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے ہمارے کسی ایک ڈسٹریبیوشن سنٹر میں جائیں۔

توثیق کے لیے براہ کرم ‘دائمی رہائش کی توثیق’ لینڈنگ پیپر کے لیے اپنا دائمی رہائشی کارڈ یا اپنا پاسپورٹ ساتھ لائیں۔

آپ ہمارے پری رجسٹریشن صفحہ پر ویلکم پیک کے لیے ما قبل رجسٹریشن بھی کرسکتے ہیں۔ بہرحال آپ کو اپنی آی ڈی کی توثیق کرنے اور گفٹ باکس کو لینے کے لیے ہمارے ڈسٹریبیوشن سنٹر پر جانے کی ضرورت ہوگی۔

ہم نے آپ کے لیے آسان بنا دیا ہے کہ آپ جائیں اور اپنا ویلکم پیک اٹھا لیں۔ پورے ٹورنٹو اور جی ٹی اے میں واقع شرکت کرنے والے کسی ایک سیٹلمنٹ سروس کے مرکز پر جایئں۔

اپنے قریب ترین جگہ کو معلوم کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 گفٹ باکس وصول کرنے سے پہلے اہلیت کی توثیق کرنے اور رجسٹریشن کی ضرورت ہے۔ رجسٹریشن کے شرائط لاگو ہوتے ہیں
مقدار موجود رہنے تک مفت پیک دستیاب ہے
فی فرد صرف ایک پیک
باکس کے اندر موجود مشمولات میں فرق ہوسکتا ہے







اہم معلومات:

ویلکم پیک کینیڈہ آپ کی ذاتی معلومات کی حفاظت کرنے کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔ ہم آپ سے کوئی بھی مالیاتی معلومات جمع نہیں کرتے ہیں۔ آپ کے بارے میں جو معلومات ہم جمع کرتے ہیں اس کا مقصد محض آپ کو مفید اور متعلقہ معلومات اور خصوصی آفر فراہم کرنا ہے۔

جو معلومات آپ ہمیں رجسٹریشن کے وقت یا سروے کے ذریعہ فراہم کرتے ہیں وہ ہمارے مخصوص ڈیٹابیس میں محفوظ ہوتا ہے اور وہ ہماری نجی حیثیت کی پالیسی اور کناڈیائی ذاتی معلومات کی حفاظت اور الیکٹرانکس ڈاکومنٹ ایکٹ میں بیان کردہ دفعات کے تحت پوری طرح محفوظ ہے۔ ہم کسی فرد یا تنظیم کو اپنا ڈیٹابیس نہیں دیں گے، کرایہ پر یا فروخت نہیں کریں گے۔

ہم پوری طرح سے ای میل اسپام کے بارے میں بھی فکرمند رہتے ہیں اور اپنے ممبران کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ ویلکم پیک کینیڈہ (انفرادی شرکت کرنے والے برانڈ نہیں) کے ذریعہ بھیجے جانے والے ای میل ہر ماہ 1 یا 2 سے زیادہ نہیں ہونگے۔ ممبران کو ای میل موصول کرنے سے الگ ہونے کا اختیار ہے۔